ماضی سے ایک سوال
میں سوچتا ہوں کہ اپنے ماضی سے
ایک دن یہ سوال پوچھوں
کہاں گئیں وہ حکایتیں سب
کہاں گئے میرے خواب سارے
کہاں گئے وہ حسین لمحے
وہ زیست کے دل نشیں سہارے
کہ اب تو بس
دو نحیف کاندھوں کو
دونوں جانب سے کھینچتی ہوئی طنابیں
رقیق سطریں سپاٹ صفحے
بوریت سے بھری کتابیں
نہ شاہراہوں پہ کوئی ہلچل
نہ دل میں ارماں نہ سر میں سودا
نہ کوئی خوشبو حیات آگیں
نہ رنگ کوئی امید افزا
نہ بے توازن دلوں کی دھڑکن
نہ چاندنی میں کوئی چبھن سی
نہ آگ برساتا کوئی ساون
میں سوچتا ہوں کہ اپنے ماضی سے
ایک دن یہ سوال پوچھوں
کہ موت آئی تھی کب اسے
اور کہاں ہے مرے جنون کا مدفن
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.