مچھر نے اک پتھر توڑا
مچھر نے اک پتھر توڑا
پتھر میں سے نکلا گھوڑا
گھوڑے نے کچھ کھیر پکائی
خوب مزے لے لے کر کھائی
اتنے میں اک بلا آیا
بلا گھوڑے پر چلایا
بلے نے روٹی پکوائی
خوب مزے لے لے کر کھائی
اتنے میں اک کتا آیا
اپنے منہ میں ہڈی لایا
کتے نے ہڈی تڑوائی
خوب مزے لے لے کر کھائی
اتنے میں اک الو آیا
الو نے اک کھیل دکھایا
اس نے اپنی مٹھی کھولی
مٹھی میں سے نکلی جھولی
جھولی میں سے نکلی بلی
بلی چل کر آئی دلی
دلی میں کچھ مکھن پایا
یہ مکھن مچھر نے کھایا
مچھر نے پھر چھٹی پائی
نیرؔ نے یہ نظم بنائی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.