بچو میں ہوں ایک مداری فیضو میرا نام
کرتب خوب دکھاتا ہوں میں یہ ہے میرا کام
کر کے اک رومال کے ٹکڑے فوراً دوں میں جوڑ
رسی کو بھی جوڑ دکھاؤں، دوں جب اس کو توڑ
سیبوں کو انگور بناؤں امرودوں کو آم
کرتب خوب دکھاتا ہوں میں یہ ہے میرا کام
اک منتر سے کر دیتا ہوں آنے دو کے چار
پگڑی سے میں گیند نکالوں ریل بنا دوں کار
کرتے ہیں اس فن کو میرے سب ہی لوگ سلام
کرتب خوب دکھاتا ہوں میں یہ ہے میرا کام
خالی ڈبے سے جو آج کبوتر بھرے اڑان
بچو میرے کرتب کو تم جاؤ گے نا مان
محنت کا پھر پاؤں گا ہر اک سے میں انعام
کرتب خوب دکھاتا ہوں میں یہ ہے میرا کام
کھائے بن ہی پان اگر میں کر لوں منہ رنگین
پھر تو کریں گے کاری گری کا میری آپ یقین
اچھا ہر وہ کام ہے جس کا اچھا ہو انجام
کرتب خوب دکھاتا ہوں میں یہ ہے میرا کام
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.