مہارانی لکشمی بائی
گل رعنا و دل آرا تھی لکشمی
لطیف و جاذب و زیبا تھی لکشمی
کئی تھے روپ اس کے جلوے اس کے
کبھی مریم کبھی درگا تھی لکشمی
وہ پیدائش ہی سے اک سورما تھی
لڑکپن سے نڈر مہیلا تھی لکشمی
سپاہی تھی وہ قدرت کی طرف سے
محاذ-جنگ پر یکتا تھی لکشمی
مہارانی تھی پھر بھی کب سکوں تھا
گرفتار غم دنیا تھی لکشمی
نچھاور کردی اپنی جان اس نے
وطن پر ایسی کچھ شیدا تھی لکشمی
وہ عورت تھی سپاہی تھی کہ دیوی
نہ پوچھو طاہرہؔ اف کیا تھی لکشمی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.