گڈو میاں
سنئے یہ ایک قصہ
گڈو کی سادگی کا
گڈو کے ماسٹر نے
اک دن یہ اس سے پوچھا
گڈو میاں تمہارے
پاپا کا کیا ہے پیشہ
پیشہ کا لفظ سن کر
گڈو نہ کچھ بھی سمجھا
آسان ڈھنگ سے پھر
یوں ماسٹر نے پوچھا
گڈو تمہارے فادر
کا کیا ہے کام دھندا
گڈو نے خامشی سے
کچھ دیر تک تو سوچا
پھر توتلی زباں میں
آہستگی سے بولا
رہتے نہیں ہیں گھر میں
دن کو تو میرے پاپا
ممی ہی صرف میری
کرتی ہے کام سارا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.