میلے دھبے
زندگی وہ سفید پھول ہے جسے
ایک دوست دوسرے دوست کو پیش کرتا ہے
اور جب دشمن دوست بننا چاہے
تو وہ بھی اس پھول کو سونگھ لیا کرتا ہے
یہ سفید پھول ہر گھر میں اگتا ہے
کہیں مہک رہا ہے
کہیں سوکھ گیا ہے
کہیں ابھی کلی کے روپ میں ہے
اور آنکھیں جو اسے دیکھتی ہیں
ایک دوسرے سے کتنی مختلف ہیں
کالی بھوری نیلی آنکھیں
جو بہتے پانی کی طرح
اس سرحد سے اس سرحد تک
ہر جگہ موجود ہیں
جو زمیں دیکھتی ہیں
فلک دیکھتی ہیں
درمیاں دیکھتی ہیں
جانے کس طرح اس پھول کی سفیدی پر
میلے دھبے اور خون کے چھینٹے برداشت کر لیتی ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.