میں اور میرا فن
کس کو اک سوکھے کنوئیں سے ہوگی سیرابی کی آس
جس میں پانی ہی نہ ہو کیا بجھ سکے گی اس سے پیاس
میری ہستی بھی رہی ہے آج تک محروم آب
مجھ سے رنگینی کے چشموں نے کیا ہے اجتناب
پھر بھی لوگوں کو توقع ہے کہ میری شاعری
ان کے دل میں حسن کی رہنے نہ دے گی تشنگی
اور یہ سچ بھی ہے کہ میرا فن ہے ایسا کوہسار
جس سے پھوٹے ہیں سدا رعنائیوں کے آبشار
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.