میں ہر طرف ہوں ہر طرف
مری نگاہ کی خنک اداسیاں ہیں ہر طرف
مرے خیال کی لکیر ہے وہ رود نور
کوہ برف پوش پر
مری دعائے نیم شب وہ ابر کوہسار ہے
رواں دواں
وہ چاندنی کی لہر لہر
جسم جوئبار پر
مرے ہی روز و شب کی آرزو کا
عکس بے قرار ہے
وہ آفتاب سرخ کی نئی کرن
کنواری نیلگوں زمیں کے لمس سے نشہ میں چور
میری واردات دل کی ان سنی پکار ہے
یہ یاد و گرد باد
یہ ہوائے تند و تیز و سرد
یہ عالم سبک سبک
یہ کیف و کم
فضا کی سانس ہے کہ میرے سینۂ فسانہ جو کا زیر و بم
مری زمیں کوئی نہیں مرا زماں کوئی نہیں
مرا مکاں ہے لامکاں میں ہر طرف ہوں ہر طرف
مری نظر کا سرمگیں غبار ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.