میں ماضی نہیں ہوں
میں کب تک
یوں ہی خاندانی شجاعت شرافت کی تاریخ رکھتا رہوں گا
یوں ہی اپنے اسلاف کی شان و شوکت کی باتیں کروں گا
میں ماضی نہیں ہوں
میں اپنے میں موجود جیتا رہا ہوں
میں اپنے قدم کی سلگتی زمیں پر ہی چلتا رہا ہوں
زمانے کی بھٹی میں تپتا رہا ہوں
مرے وقت نے مجھ کو کندن بنایا
میں جو کچھ ہوں میں ہوں
ابھی کوئی گزرا ہوا پل نہیں ہوں
میں موجود ہوں حال سے میرا رشتہ رہے گا برابر
میں ماضی نہیں ہوں
میں ہوں عہد حاضر
میں اپنے زمانے کی تاریخ ہوں خود
مرا ذکر ہی تذکرہ حال کا ہے
مجھے اپنی باتیں سنانی ہیں سب کو
سناؤں گا اب میں
سنا کر رہوں گا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.