میں
میں کیا ہوں کون ہوں کیوں کر ہوں
کچھ نہ کچھ ہوں ہی
لیکن
میں کیا نہیں ہوں
ستاتا ہے یہ خیال مجھے
میں چاہتا ہوں کہ جو کچھ نہیں ہوں ہو جاؤں
مگر میں کیا ہوں
وہ اور کچھ جو نہیں ہوں میں کیا ہے
کون بتائے
کس طرح بتلائے
اسے میں خود بھی تو محسوس ہی سا کرتا ہوں
قریں رگ جاں کے
ہمیشہ وہ بھی نہیں
ہمیشہ وہ بھی نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.