میں سیتا ہوں
پتی کے ساتھ میں
بنواس میں رہنا مقدر ہے مرا
کوئی راون مری کٹیا میں بھکشک بن کے آئے
دھوکہ دے مجھ کو
اٹھا لے جائے مجھ کو میری دنیا سے
بچھڑ جاؤں میں اپنوں سے
بچا کر دشمنوں سے دھرم بھی
مریادا بھی
زندہ رکھوں خود کو
پرائے دیس میں اپنے پتی کا راستہ دیکھوں
کٹے ہر پل مرا صدیوں کے جیسا
مرے دکھ کو سمجھنے کی کسی کو کیا ضرورت ہے
بھلے میں رام کی پتنی ہوں لیکن ہوں تو عورت ہی
یہ جو سمان ہے اس سے مجھے نیچے اتارو
مجھے اگنی پریکشا سے گزارو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.