میں تتلیوں کی طرح سارے رنگ
میں تتلیوں کی طرح سارے رنگ
تمہارے ساتھ چھوڑے جا رہی ہوں
تم نے مجھے نہ چھونے کی قسم کھائی تھی
مگر رنگ کہ ہوا میں تیرتے ہیں
تمہارے سارے وجود پر چھائے جا رہے ہیں
تم مجرموں کی طرح صرف اپنے ہاتھوں کو نہ دیکھو
رنگ محبت میں
اور محبت کی طرح نہ چھوتے ہوئے بھی
تمہارے ہاتھ اس میں رنگے ہوئے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.