میں تمہاری ہتھیلیوں میں زندہ رہوں گا
میں تمہاری ہتھیلیوں پر کچھ لکھنا چاہتا ہوں
مجھے معلوم ہے شام کی گلی سے جنازہ گزرے گا
انجان مردے اس کو کندھا دیں گے
تمہاری آنکھیں دھویں کے بادل ہیں جو روح نہیں بن سکتے
میری روح تمہارے جسم میں اگ آئے گی
مگر روح کے پودے کو درخت بننے سے پہلے تمہاری انگلیاں چاٹ لیتی ہے
بادل زمین پر آ کر پھر اڑ گیا
چاندنی زمیں پر پہلے سے موجود تھی
نیندیں چاندنی کے ساتھ اڑ جائے گی
اور سنگھار کرتی لڑکیاں چکنی مٹی سے چہروں کو پوتیں گی
درختوں کے پتے میرا نوحہ گاتے ہوئے بادل کے ساتھ اڑ جائیں گے
اور میں زمین پر مر کے بھی نہ مر سکوں گا
میں تمہاری ہتھیلیوں میں زندہ رہوں گا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.