میں یہ چاہتا ہوں
میں یہ چاہتا ہوں سمندر کے ساحل پہ
بھیگی ہوئی ریت پر گال رکھے
چند لمحے
اسی طرح لیٹا رہوں
مگر وقت کی بھیڑ میں
مرے پاس اپنے لیے
چند لمحے کہاں
ہواؤں کے اس شور میں
میرے گریبان کی دھجیاں
اب کہاں
سمندر کی آغوش میں اتنی لہریں ہیں
ایک بھی لہر ایسی نہیں
جو لے جائے مجھ کو بہا کر
اک ایسے جزیرے کی جانب
جہاں کوئی رہتا نہ ہو
جہاں پانیوں میں مری استھیاں
ہوا میں
مرے نام کا کوئی سایہ نہ ہو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.