میں نے جنم دیا تھا
تم کو
ارمانوں کے جھولے
کتنے
میں نے جھلائے
اپنے انگ سے
پیاس بجھائی
اور جیون کا
دان دیا
کلثوم اور ہیر
مجنوں اور پنوں
سارے نام دھرے تھے میں نے
تم نے بدل ڈالے
خوف و ہراس کا
ناچ دکھانے
راکھوں کے ڈھیر لگانے
انگوں کے ٹکڑے بکھرانے
ممتاؤں کو آگ لگائی
دودھ کی ندیاں خوں میں بدلیں
اور
اب امن کی باتیں کرتے ہو
اس کا کیا ہوگا
جو گزر گیا ہے
میرے بچوں
میں نے تم کو جنم دیا تھا
اور نام دھرے تھے
پیارے پیارے
لوٹ کے آؤ
ان ناموں میں
پیار کرو
اور جینے دو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.