ممتا
ماں جیسی کوئی صورت دنیا میں ہے نہ ہوگی
ممتا کی کوئی قیمت دنیا میں ہے نہ ہوگی
اولاد کے لیے جو لڑ جائے آندھیوں سے
اوروں میں اتنی ہمت دنیا میں ہے نہ ہوگی
ہر پل گزارتی یہ اولاد کے لیے ہے
ایسی کسی کی فطرت دنیا میں ہے نہ ہوگی
بھوکا وہ خود کو رکھ کے اولاد کو کھلائے
ماں جیسی نیک سیرت دنیا میں ہے نہ ہوگی
بچوں کے آگے خود کو اس نے مٹا دیا ہے
اس سے عظیم عورت دنیا میں ہے نہ ہوگی
ہر شے ہے ہیچ نیلمؔ ماں کی تڑپ کے آگے
ماں جیسی پیاری مورت دنیا میں ہے نہ ہوگی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.