من کا میت
من کا میت ملا دے
سجنی من کا میت ملا دے
جس بن چین نہ موہے آئے
پل چھن جس کی یاد ستائے
کہاں ہے وہ بتلا دے
سجنی من کا میت ملا دے
دل کو میرے کھونے والی
پیاری من کو موہنے والی
سندر چھب دکھلا دے
سجنی من کا میت ملا دے
اس بن سونا ہے جگ سارا
میرا من ہر پریتم پیارا
روٹھ گیا ہے منا دے
سجنی من کا میت ملا دے
میرا ہردے جس کا مندر
یاد ہے جس کی دل کے اندر
اس کا درشن کرا دے
سجنی من کا میت ملا دے
نینوں سے نج نین ملا کر
نینوں میں بس جائے آکر
سوئے بھاگ جگا دے
سجنی من کا میت ملا دے
جس سے کھنچ کر آئے بالم
آ مجھ کو اپنائے بالم
ایسا منتر سکھا دے
سجنی من کا میت ملا دے
ہوں میں آس لگائے بیٹھی
نینن دیپ جلائے بیٹھی
شبھ سندیش سنا دے
سجنی من کا میت ملا دے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.