زمیں پر شور برپا تھا
یہاں سکہ ہمارا ہے
کہیں فرعون کی مرضی
کہیں نمرود حاکم ہے
کہیں شداد کی جنت
کہیں قارون کہتا ہے
یہاں حد نظر تک جس کو بھی جو کچھ نظر آئے
فقط مالک ہیں ہم اس کے
ہماری بارگاہوں میں
سر تسلیم خم کر دو
اچانک
زلزلہ آیا
زمیں کی جنبشوں میں سب تہ و بالا نظر آئے
سکاریٰ ہی سکاریٰ کا عجب ماحول برپا تھا
فلک سے تب صدا گونجی
مری دنیا مری مرضی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.