مسرت ہوتی ہے
جب کلاس سے ٹیچر جاتے ہیں تو کتنی مسرت ہوتی ہے
ہم مل کر شور مچاتے ہیں تو کتنی مسرت ہوتی ہے
چھٹی کی اجازت ملتے ہی ہم جیل کے اک قیدی کی طرح
اسکول سے باہر آتے ہیں تو کتنی مسرت ہوتی ہے
جس وقت پڑھاتے ہیں ٹیچر دل کتنا پریشاں ہوتا ہے
لیکن جب کھیل کھلاتے ہیں تو کتنی مسرت ہوتی ہے
جب ہم کو کسی پکنک کے لیے اسکول کی جانب سے اکثر
استاد کہیں لے جاتے ہیں تو کتنی مسرت ہوتی ہے
درجے میں پڑھاتے وقت اکثر جب میرے سوالوں پر یارو
استاد بھی چکر کھاتے ہیں تو کتنی مسرت ہوتی ہے
بازار سے جا کر میرے لیے ہر ماہ مرے پیارے پاپا
بچوں کا رسالہ لاتے ہیں تو کتنی مسرت ہوتی ہے
ان درسی کتابوں میں ہم کو کچھ لطف نہیں ملتا لیکن
جب کیفؔ کی نظمیں گاتے ہیں تو کتنی مسرت ہوتی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.