مشورہ
مشورہ
اچھے اور برے کی جب تک
لوگوں میں پہچان آئے گی
کاغذ کے پیڑوں کو مٹی کھا جائے گی
اور سیاہی
آسمان کی آنکھوں میں جم جائے گی
بجلی کے کھمبوں پر بلب جلے بھی ہوں تو کیا حاصل
لفظوں سے آنکھوں کے رشتے ٹوٹ چکے
پیارے شاعر
لٹریچر کے اندھے غار سے باہر آ
موسیقی کو سونپ دے اپنے سارے دکھ
ہونٹوں اور کانوں کی مٹی گیلی ہے
- کتاب : دل پرندہ ہے (Pg. 134)
- Author :شکیل اعظمی
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2023)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.