میں اس کو دیکھوں تو جاگے شعور خوابیدہ
میں اس کو سوچوں تو پھوٹے افق پہ صبح کی پو
ردائے شب کو سمیٹے کرن تمنا کی
رہ حیات سے ظلمت کا کارواں ہٹ جائے
صنم کدہ وہ محبت کا اس کی دیوی بھی
میں اس کو حسن لکھوں حسن کی کتاب لکھوں
کنول تراشوں کہ چہرے کو اک گلاب لکھوں
شبیہ فکر لکھوں پیکر خیال لکھوں
متاع شعر لکھوں شعر کا جمال لکھوں
سلوک لہجے کا اس کے کہ جیسے امرت رس
وہ جاں فریبیٔ اظہار دل نواز سخن
جبیں پہ وسعت قلب و نظر کی تحریریں
حدیث مہر و وفا کی حسین تفسیریں
غرور عشق ان آنکھوں کا احترام کرے
وہ آسماں ہے زمیں اس سے کیا کلام کرے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.