Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مولانا ابوالکلام کا جنازہ دیکھ کر

پریم لال شفا دہلوی

مولانا ابوالکلام کا جنازہ دیکھ کر

پریم لال شفا دہلوی

MORE BYپریم لال شفا دہلوی

    کس کو لے کر جا رہے ہیں آج یوں نوحہ کناں

    رو رہے ہیں آج کس کو ملک کے پیر و جواں

    سرنگوں کس کے لئے ہے ہند کا قومی نشاں

    نعش سے لپٹا ہے کس کی پرچم ہندوستاں

    کس لئے ہے آج سینہ چاک دلی کی زمیں

    ہند کا یہ دل بنے گا کس امانت کا امیں

    وہ امام الہند وہ مرد خدا رخصت ہوا

    جنگ آزادی کا اپنی پیشوا رخصت ہوا

    رہنماؤں کا ہمارے رہنما رخصت ہوا

    دل پہ کرتی تھی اثر جس کی صدا رخصت ہوا

    سات دن پہلے بھی تھا تقریر میں کتنا اثر

    طوطیٔ ہندوستاں کو کھا گئی کس کی نظر

    یہ زمین ہند ہے اس میں بہت ہوں گے ادیب

    اس کی مٹی میں محبت ہے بہت ہوں گے حبیب

    گائیں گے حب وطن کے راگ لاکھوں عندلیب

    اور مل جائیں گے امراض سیاست کے طبیب

    ایک ہستی میں تمام اوصاف کیوں کر پائیں گے

    اب کہاں سے بوالکلام آزاد جیسا لائیں گے

    زندگی میں مرنے والے کی کوئی پیغام ہے

    بے غرض بے لوث خدمت کی صلائے عام ہے

    نیکیوں کا عاقبت میں نیک ہی انجام ہے

    ہے یہی انسانیت باقی خدا کا نام ہے

    اے شفاؔ انسان وہ ہے جو ہو مر کر نیک نام

    زندگی میں تو سبھی رکھتے ہیں خود کو شاد کام

    مأخذ :
    ગુજરાતી ભાષા-સાહિત્યનો મંચ : રેખ્તા ગુજરાતી

    ગુજરાતી ભાષા-સાહિત્યનો મંચ : રેખ્તા ગુજરાતી

    મધ્યકાલથી લઈ સાંપ્રત સમય સુધીની ચૂંટેલી કવિતાનો ખજાનો હવે છે માત્ર એક ક્લિક પર. સાથે સાથે સાહિત્યિક વીડિયો અને શબ્દકોશની સગવડ પણ છે. સંતસાહિત્ય, ડાયસ્પોરા સાહિત્ય, પ્રતિબદ્ધ સાહિત્ય અને ગુજરાતના અનેક ઐતિહાસિક પુસ્તકાલયોના દુર્લભ પુસ્તકો પણ તમે રેખ્તા ગુજરાતી પર વાંચી શકશો

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے