موسم
بھیگے ہوئے موسم کا
انداز نرالا ہو
یخ بستہ سے ہاتھوں میں
کافی کا پیالہ ہو
کمرے کی کھلی کھڑکی سے
باہر کا نظارہ ہو
پھولوں کی مہک چھپ کر
کمرے میں اتر آئے
احساس سے خوشبو کے
اک تازگی بھر جائے
ماحول ہو رومانی
جذبوں میں روانی ہو
تازہ سا ترا چہرہ
یوں سامنے آ جائے
خاموش لبوں پر بھی
رنگین کہانی ہو
پھیکا سا ہرا جھونکا
ٹکرائے جو شیشہ سے
معصوم سا اک نغمہ
کانوں میں سما جائے
ہاتھوں میں قلم لے کر
جب ڈائری میں کھولوں
پھر لفظوں کا جل تھل ہو
ہو جائے غزل پوری
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.