اک دن جب ہم
دم توڑیں گے
تو تابوت میں
ساتھ ہمارے کیا جائے گا
کاش کبھی یہ سوچا ہوتا
رنگ و بو کی
دنیا میں کیا
زندہ رہے گا
کوئی ہمیشہ
دل کی نگری میں ہم اتریں
اور ذرا یہ سوچیں بھائی
اپنے اندر
ایماں کی دولت
رکھ کر بھی
کتنے مفلس ہیں ہم
آگے کی مشکل گھاٹی کو
پھر کیسے ہم پار کریں گے
آگے کی منزل کے لئے بھی
رخت سفر کچھ باندھیں جلدی
وقت بہت ہی کم ہے بھائی
پیچھے مڑ کر یہ تو دیکھیں
موت ہمارے تعاقب میں ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.