موت کا انتظار سفید چاک سے
موت کا انتظار سفید چاک سے
آسمان کے سیاہ ماتھے پر
دو نام
ایک اللہ کا ایک رسول کا
پھر سفید چاک
دونوں ہونٹوں کے درمیان
اس کا دودھ شیر اور شہد ملا
بائیں جانب مڑ کر
ایک دیوار پر کارل مارکس کا نام
اس پر اگی ہوئیں خوفناک زبانیں
اور
اس کے اطراف کھلے ہو بجلی کے تار
سانپ لپلپاتے ہوئے
دائیں جانب
ایک کھلی ہوئی کھڑکی
ایک جھونپڑی جس میں نہاتی ہوئی ایک
دوشیزہ
پستانوں سے ابھرتی ہوئی زرخیزی
کولھوں پر چمکتی ہوئی دھوپ
خداوند زمین روشن ہو رہی ہے
آنکھیں بند
ٹوٹے ہوئے کھلونوں کی دکان
اور ان میں پڑے ہوئے
لنگڑے گھوڑے اور بے سونڈ ہاتھی
وقت بڑا وزنی ہے
اور سست رفتار
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.