مذہبی پیشوا
خدا اور اس کے انصاف سے ڈرنے والے
خطا پوش کمزور دل
وجود اور نا وجود کا
مناظرہ کرنے والے
شکاریوں سے بہتر ہیں
کہ ان کے پاس
خوف زدہ ہونے کے لیے
کوئی خدا
موجود نہیں ہوتا
وہ مذہب کی مساوات
تحفوں سے ضرب دے کر
مصلحتوں میں تقسیم کرتے ہیں
اور فرض کیے گئے خدا کو
بھوک کا کلیہ لگا کر
سکے کے برابر لے آتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.