میرا دیش
تاج محل ہے جھومر اس کا کاشمیر ہے گہنا
کنیا کماری پائل اس کی دیش کا ہے کیا کہنا
میرے دیش کا کیا کہنا
گنگا جمنا اس کی آنکھیں لال قلعہ دل اس کا
آج ہمالہ پربت جیسا ہے مستقبل اس کا
کوئی نہیں دنیا میں دیکھو آج مقابل اس کا
میرے دیش کا کیا کہنا
جلیاں والا راج سنگھاسن آزادی کا تخت و تاج
جامع مسجد اس کی عزت برلا مندر اس کی لاج
روز سویرے سرگم گاتی قدرت لے کر اپنے ساز
میرے دیش کا کیا کہنا
دن ہولی اور رات دیوالی تہواروں کا دیش ہے یہ
غالبؔ اور ٹیگورؔ کی دھرتی فنکاروں کا دیش ہے یہ
جام شہادت پینے والے مے خواروں کا دیش ہے یہ
میرے دیش کا کیا کہنا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.