میرا حسن تیری نگاہوں میں ہے
بادل ٹکرائے محبت کا ظہور ہوا
بارش کی بوندوں نے
پتوں سے چھن چھن کر
کلیوں کے لب چومے
مورنی لہک لہک کر جھومی
پنکھ کھول کر رقص کیا
گویا ساری زمین اور ہفت آسماں
ندیاں جھرنے
اس کی مملکت ہوئے
اور اس حسین شہزادی نے
ناچتے ناچتے پیروں کو دیکھا
یک لخت آنسو بہے
لیکن مور نے سب سے پہلے
اس کے پیروں کو چوما
سفید پنکھ رنگوں سے مالا مال ہوئے
مور نے آنسو جذب کئے
اور مورنی کے حسن نے
فلک کو قوس قزح عطا کی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.