میرا روزہ ہے
کوئی کام نہیں کرتے ہو
سب کو ٹال دیا کرتے ہو
نیٹ سے تم چپکے رہتے ہو
ایس ایم ایس کرتے رہتے ہو
اک روزے کا کر کے بہانہ
سارا دن سوئے رہتے ہو
اپنی ضد پر اڑ جاتے ہو
ذرا سی بات پر لڑ پڑتے ہو
دادی جان بلاتی ہیں تو
ان کی بات نہیں سنتے ہو
عصر میں تم کو نیند آتی ہے
عشا میں تم غائب رہتے ہو
جس دن افطاری کچھ کم ہو
اس دن تم بگڑے رہتے ہو
رغبت ہے بس افطاری سے
سحری میں کم ہی اٹھتے ہو
حسن خلق عبادت ہے ناں
اس پہ دھیان نہیں دیتے ہو
بھوکے پیاسے کیوں رہتے ہو
روزے آخر کیوں رکھتے ہو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.