میرے لب سلے ہیں
حسب معمول
اس بار بھی تم
میرے چہرے کا
اپنے ہاتھوں سے
کٹورا سا بناؤ گے
میرے لب چومو گے
اور بھر دو گے میرے آنچل کو
عہد و پیماں کے جگنوؤں سے
اور میں
ہمیشہ کی طرح
اپنے دل کے نہاں خانوں کو
ان جگنوؤں سے سجاؤں گی
سنواروں گی
اور خوش ہو جاؤں گی
تم پھر چل دو گے
انہیں اطراف میں
جہاں جگنو نہیں چمکتے
اور میرے لب سلے ہیں
میں جانتی ہوں
میرے ہونٹ اگر کھل گئے
تمہارے لب سل جائیں گے
لیکن میں نہیں چاہتی
کہ دل کے نہاں خانوں کو
سجانے کے لئے میسر نہ ہو
ایک بھی جگنو
اسی لئے
آؤ
مجھے پھر بانہوں میں بھر لو
مجھ سے پھر وعدہ کرو
میرے لب سلے ہیں
اور سلے ہی رہیں گے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.