میرے شاعر زندہ رہنا
مرا دل کچھ ڈوب رہا ہے
جب سے میں نے
نم پلکوں کی اوس میں ڈوبی
ڈوبی سی اک نظم پڑھی ہے
چپ چپ بیٹھی سوچ رہی ہوں
تم نے آخر یہ کیوں سوچا
تم تنہا ہو
میری آنکھ کا سارا افسوں
میرا کومل کومل سایہ
نرم ہوا میں شامل ہو کے
پاس تمہارے نہ آیا کیا
چپ چپ بیٹھی سوچ رہی ہوں
تم نے آخر یہ کیا لکھا
ٹوٹا پھوٹا ایک گھروندا
جانے کب کا بکھر چکا ہوں
اپنی روح کے اندھیاروں میں
اتر چکا ہوں
تم ہو صاحب
نور کا ہالہ
مانگ کی افشاں
چندن مالا
میرے شاعر
زندہ رہنا
میرے شاعر زندہ رہنا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.