میری چاہت
میں کیا چاہتا ہوں میں کیا چاہتا ہوں
ہر اک چیز کو بھولنا چاہتا ہوں
مری چاہ کو دیکھ کیا چاہتا ہوں
قسم چاہتا ہوں جفا چاہتا ہوں
محبت میں تیری مٹا چاہتا ہوں
فنا ہو کے لطف بقا چاہتا ہوں
وہی پیاری پیاری ادائیں تمہاری
میں اک بار پھر دیکھنا چاہتا ہوں
مدد المدد بے خودیٔ محبت
میں اپنے تئیں ڈھونڈھنا چاہتا ہوں
تری چاہ کا چاہ کہتے ہیں جس کو
اسی چاہ میں ڈوبنا چاہتا ہوں
مجھے نورؔ ہے درد دل کی تمنا
مگر درد بھی لا دوا چاہتا ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.