میری پرانی بوسیدہ ڈایری کے پنوں پر کچھ پرانی یادوں کے سائے ہیں
کچھ پرانی غزلیں ہیں
کچھ ادھوری نظمیں ہیں
سوچتی ہوں ان نظموں کو مکمل کر لوں
پھر سوچتی ہوں یہ نظمیں تو میری محبت سے وابستہ ہیں
اور محبت تم بن ادھوری ہے
بتاؤ تم ہی کیسے ان نظموں کو کم کروں
کیسے وہ ان کہی غزلیں
سناؤں تمہیں کہ جن میں
تڑپ رہی ہے محبت
مچل رہی ہے الفت
تیری جستجو
تیری تلاش جاری ہے
زندگی مجھ پہ بھاری ہے
سوچتی ہوں کہاں جا کے پناہ لوں
وادئ محبت میں یا اپنی ادھوری نظموں میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.