میری محبت چاہتی ہے مینارے گھر کے شوالوں کے
کچھ باتیں مکے والوں کی کچھ قصے بنارس والوں کے
میری تمنا سورج بن کے چمکتی ہے گلزاروں پر
میری محبت سایہ بن کے ٹھہرتی ہے دل داروں پر
روشنی میری بلندی بن کے چمکی چاند ستاروں میں
میں نے گلاب کی آنکھیں دیکھیں اپنے گھر کی بہاروں میں
میرے لیے تہوار کی راتیں اب بھی دیئے جلاتی ہیں
میرے لیے ہر دیس کی یادیں اب بھی ناچنے آتی ہیں
- کتاب : chhaar khvaab (Pg. 21)
- Author : qamar jameel
- مطبع : mkataba aasii (1985)
- اشاعت : 1985
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.