مرا نام بچو بتاؤ تو جانوں
مرے ساتھ آتی ہیں ٹھنڈی ہوائیں
بدلتی ہیں آنے سے میری فضائیں
میں آتی ہوں برسات کے بعد تن کر
سلاتی ہوں لوگوں کو کمرے کے اندر
میں ہم راہ لاتی ہوں گدے بچھونے
پہناتی ہوں ہر ایک کو گرم کپڑے
مزے دار میوے کھلاتی ہوں سب کو
بڑی گرم چائے پلاتی ہوں سب کو
کبھی پیش کرتی ہوں گاجر کا حلوہ
کبھی لا کے دیتی ہوں حلوہ ملیدہ
مرے دور میں رات ہوتی ہے لمبی
بھری ہے بہت جس میں حکمت خدا کی
یہ حکمت خدا کی سجھاؤ تو جانوں
مرا نام بچو بتاؤ تو جانوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.