مسٹر انٹرنیٹ
میں ہوں مسٹر انٹرنیٹ
کر لو اپنے گھر میں سیٹ
کمپیوٹر میں رہتا ہوں
سب کو ویلکم کہتا ہوں
جو کچھ دیتا ہے کالج
مجھ میں بھی ہے وہ نالج
جو بھی چاہو لے لو کام
حاضر ہوں میں صبح و شام
ہوتا ہے جو گھنٹوں میں
کر دیتا ہوں منٹوں میں
بھارت ہو یا پاکستان
امریکہ ہو یا جاپان
گڑیا اور بنٹی کے نام
جب چاہو بھیجو پیغام
چھپتے ہیں جو سرحد پار
مجھ پر پڑھ لو وہ اخبار
دے کر انٹر کا اگزام
مجھ سے پوچھو تم انجام
سٹوڈنٹ ہو یا ٹیچر
مالک ہو یا منیجر
سب میرے دیوانے ہیں
میرے ہی پروانے ہیں
میرے بارے میں سن کر
حیرت میں ہے جادوگر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.