موبائل
وہ موبائل تمہارا تھا
مری جاناں
کہ جس کی کنٹیکٹ بک میں
مجھے ہر دن
نیا اک نام ملتا تھا
کبھی بابو
کبھی بدھو
کبھی پاگل
کبھی شونا
وہ موبائل تمہارا تھا
مری جاناں
کہ جس کے خوبصورت سے کور پہ
فون کے پیچھے
تمہارے اور میرے نام کے
پہلے وہ دو اکشر
ہمیشہ ٹمٹماتے تھے
تمہارے فون پر اکثر
مری تصویر بن کے وال پیپر
مسکراتی تھی
وہ موبائل تمہارا تھا
مری جاناں
مری ہر کال کی جس میں
ریکارڈنگ سیو رہتی تھی
مری آواز ہی
اس فون کی رنگ ٹون ہوتی تھی
کوئی بھی کال آتی تھی
تو تم ہر کال سے پہلے
مری آواز سنتی تھیں
اب اک مدت سے کچھ رشتہ نہیں
اس فون سے میرا
مری جاناں
نہ اس سے کال آتی ہے
نہ اس پہ کال جاتی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.