زندگی مفلر گھما کر گانٹھ بنانی لگی تو
دن کی سفید سڑک پر مینڈکوں نے احتجاجاً
خشک انڈے پھینک دئے
فارمی مرغیوں نے رنگ برنگے پاجاموں سے
ٹچ موبائل نکال کر
ریلیں بنائیں اور ہیش ٹیگ میں ایک تجارت کار کو مینشن کر دیا
یہ احتجاج کا نیا طریقہ ہے
منٹوں اور گھنٹوں میں لاکھوں لوگوں نے
ریل پر ریلیں بنائیں
چند فارمی مرغیوں کی چوں چوں نے
سوشل میڈیا کی اہم سرخیوں پر تھو تھو کر دیا
سینکڑوں یوٹیوبیے ناک پونچھتے ہوئے
انٹریو کے لیے نکل پڑے
مینڈکوں اور مرغیوں کا دانہ پانی ان کے فالورز ہوتے ہیں
کچھ دن صبح دوپہر شام
اہم سرخیوں میں یہی سلسلہ چلتا ہے
پھر دو چار ہفتے چوں چوں اور تھو تھو کے بعد
کون سا اصل مدعا اور کہاں کا حق
وہاٹ دی فک
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.