ماڈرن کھلونا
کھیل کھلونے پہلے کیا تھے
نام سنو تم بچو کچھ کے
چھلم چھو اور آنکھ مچولی
گلی ڈنڈا کنچا گولی
اندھا بھینسا چڑیا کانٹا
پیچھے دیکھا کوڑا کھایا
لٹو چکئی اور تار پہیا
گیڑی کوڑی دھول دھماکا
کشتی کبڈی گیند اور بلا
چار طرف تھا یہ بلو بلا
گڑیا ربڑ کی پہنے ساڑی
چابی سے وہ چلتی گاڑی
ناچتا بھالو کودتا بندر
بین کی لے پر جھومتا اجگر
کھیل کھلونے یہ تھے پرانے
کوئی بچہ ان کو نہ جانے
سب آؤٹ آف ڈیٹ ہوئے ہیں
ان کے سب کم ریٹ ہوئے ہیں
ان کا زمانہ ختم ہوا اب
دور پرانا ختم ہوا اب
ویڈیو گیم اب چھایا گھر گھر
کھیل یہی ہے اک تازہ تر
اس پہ فدا ہیں بچے سارے
لگ گئے کھیل اب سارے کنارے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.