محبت ہم سے کرنی ہے
محبت ہم سے کرنی ہے
تو پھر وعدہ نہیں کرنا
یہ وعدے ہم نے دیکھا ہے کہ اکثر ٹوٹ جاتے ہیں
محبت ہم سے کرنی ہے
تو پھر ضد بھی نہیں کرنی
اسی ضد سے یہ دیکھا ہے کہ ساتھی چھوٹ جاتے ہیں
محبت ہم سے کرنی ہے
تو پھر تحفہ نہیں دینا
یہ تحفے ہم نے دیکھا ہے بہت مجبور کرتے ہیں
محبت ہم سے کرنی ہے
تو پھر شکوہ نہیں کرنا
کہ شکوے ہم نے دیکھا ہے دلوں کو دور کرتے ہیں
محبت کے حسیں لمحوں میں یہ رنجور کرتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.