محبت اک ضرورت ہے
بہت سے لوگ کہتے ہیں
کہ رشتے گر ضرورت سے جڑے ہوں تو
وہ اکثر ٹوٹ جاتے ہیں
ضرورت پوری ہونے پر ضرورت مند اک دوجے سے اکثر روٹھ جاتے ہیں
مگر یہ بھی حقیقت ہے
کہ یہ دنیا ضرورت ہے
یہاں پر سانس لینا بات کرنا
ساتھ چلنا اور دھڑکنا
ہنستے ہنستے ایک دم خاموش ہونا
اور پھر چپکے سے رونا
یاد رکھنا بھول جانا
بھول جانے پر کسی کو یاد کر کے مسکرانا سب ضروری ہے
کسی کا نام لکھ کر ڈایری کو خود چھپانا
گیت لکھنا گنگنانا
خواب تکنا راہ تکنا
اور پھر اک دن کسی کی راہ میں چپکے سے مرنا سب ضروری ہے
یہاں سب کچھ ضرورت ہے
یہاں سب کچھ ضروری ہے
سو تم مانو نہ مانو
بس مجھے تو اچھا لگتا تھا
وہ جب بھی مجھ سے کہتا تھا
مجھے تیری ضرورت ہے
مجھے تیری ضرورت ہے
محبت اک ضرورت ہے
یہی تو اک عبادت ہے
ریاضت ہی ریاضت ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.