Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

محبت

MORE BYرشی پٹیالوی

    محبت جس میں لغزش بھی حصول کامرانی ہے

    محبت جس کی ہر کاوش سرور جاودانی ہے

    محبت جس میں غم بھی انتہائے شادمانی ہے

    محبت جس کی تفسیر و وضاحت بے زبانی ہے

    محبت جس میں روپوشی بھی اک اظہار ہو جائے

    محبت جس میں خاموشی لب گفتار ہو جائے

    محبت جس کی آتش میں بقا پاتے ہیں پروانے

    محبت جس کی آبادی میں ہیں آباد مستانے

    محبت جس کی وسعت کو نظام ہوش کیا جانے

    محبت جس کو افسانہ بنا رکھا ہے دنیا نے

    محبت ابتدا کہتے ہیں لفظ واہ سے جس کی

    محبت انتہا سنتے ہیں لفظ آہ سے جس کی

    محبت جس کی رعنائی گلوں میں مسکراتی ہے

    محبت جو نظر کو جلوۂ فطرت دکھاتی ہے

    محبت جو کمال حسن کو یکتا بناتی ہے

    محبت جس میں غم آگیں تمنا چین پاتی ہے

    محبت جس پہ قائم انبساط غیر فانی ہے

    محبت جس سے وابستہ نشاط جاودانی ہے

    محبت جس کو بحر زندگی کا ناخدا کہئے

    محبت جس کو عالم میں فنا ناآشنا کہئے

    محبت جس کو فانوس مسرت کی ضیا کہئے

    محبت جس کو لفظ عام میں لطف وفا کہئے

    محبت جو بشر کے ساتھ مٹتی ہے نہ مرتی ہے

    محبت روح میں جو عرش اعظم سے اترتی ہے

    محبت جو کبھی غم ہے کبھی آزاد حسرت ہے

    محبت جو کبھی سرمایۂ کیف مسرت ہے

    محبت جس کی مشکل اک حیات افروز لذت ہے

    محبت جس کا ہر انداز جادو ہے کرامت ہے

    وہ جذبہ ہے جو آئین خرد سے دور رہتا ہے

    یہ احساس مقدس قلب میں مستور رہتا ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے