مدر ڈے
آج ماؤں کے عالمی دن پر
چار سو رنگ ایسے بکھرے ہیں
جیسے قوس و قزح اتر آئے
جیسے باد صبا چلے تھم تھم
جیسے آ جائے گلستاں میں بہار
آج مائیں بھی خود پہ نازاں ہیں
مرکز دل ہیں مرکز جاں ہیں
اور میں ہوں کہ آج پہلی بار
لحد مادر پہ رکھنے آیا ہوں
ایک گلدستہ اپنی چاہت کا
میرے اندر یقین زندہ ہے
دیکھتی ہے فلک سے وہ مجھ کو
مسکراتی ہے میری خوشیوں پہ
اور مرے دکھ پہ اشک افشاں ہے
مجھ کو کامل یقیں ہے میری ماں
گو بظاہر یہاں نہیں موجود
وہ مرے ساتھ ساتھ رہتی ہے
مجھ کو اب بھی دعائیں دیتی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.