موتی
موتی وہ ہم نے پایا
پرتو سے جس کے مکھڑا جیون کا مسکرایا
دھرتی پہ نور بکھرا آکاش جگمگایا
تاریکیوں میں غم کی جس نے کیا اجالا
بے تاب آنسوؤں کا ہنستا ہوا وہ حاصل
طوفان زندگی کا وہ پر سکون ساحل
وہ بحر بیکراں کی مواجیوں کا پالا
وہ حسن سرمدی کا ٹھہرا ہوا سفینہ
وہ خاتم محبت کا جاوداں نگینہ
غم نے جسے تراشا عشرت نے جس کو ڈھالا
وہ گوش آرزو کا آویزۂ مطہر
سینہ پہ آبرو کے وہ ہیکل منور
وہ چرخ زندگی کا دمکا ہوا ستارا
ہر چشم جوہری کا مقصود تھا یہ موتی
مندر میں موتیوں کے معبود تھا یہ موتی
حسرت سے منتظر تھی ہر تابناک مالا
وہ طلعت صباحی وہ عشرت شبانہ
وہ وقت کی امانت وہ دولت زمانہ
رستہ میں چلتے چلتے جگنو سا جگمگایا
موتی وہ ہم نے پایا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.