Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مجھے افسوس ہوتا ہے

جبار واصف

مجھے افسوس ہوتا ہے

جبار واصف

MORE BYجبار واصف

    مجھے افسوس ہوتا ہے

    کہ جب ٹک ٹاک پر جون ایلیا کی روح کے مجرم

    کرائے کی حسیناؤں کو کچھ نظمیں سناتے ہیں

    ادب کے سب قرینوں کو وہ یکسر بھول جاتے ہیں

    اور اس ویڈیو کو شہرت کے لئے زینہ بناتے ہیں

    مجھے افسوس ہوتا ہے

    کہ جب اسٹیج پر جون ایلیا کی روح کے مجرم

    یہ بد شہرت

    اسی کی کھال چال اور روپ کا بہروپ بھرتے ہیں

    صدا کاری بھی کرتے ہیں اداکاری بھی کرتے ہیں

    اور ایسے ساقط الاوزان کمتر شعر پڑھتے ہیں

    کہ جن میں لڑکیوں لڑکوں کا اوچھا ذکر ہوتا ہے

    برائے اہل علم و فن جو قتل فکر ہوتا ہے

    کہ جس کو سن کے ارفع شاعری سے نابلد بچے

    بجا کر تالیاں کچھ اس طرح سے داد دیتے ہیں

    کہ جیسے اپنے بچپن میں

    وہ بندر کا تماشہ دیکھ کر تالی بجاتے تھے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے