مجھے معلوم تھا آخر
کسی دن میرا دل بیتاب ہو کر
تم سے اظہار محبت پر مجھے مجبور کر دے گا
اور اس پر پھر تمہاری سمت سے اس طرح کا رد عمل ہوگا
کہ جس سے میری غیر آباد آنکھوں کو
تمھارے اولیں دیدار نے جو خوب صورت خواب بخشا تھا
وہ چکنا چور ہو کر خاک میں مل جائے گا یک دم
مرے احساس کی مردہ زمینوں میں
تمہاری مسکراہٹ سے
کھلے تھے پھول جو کیف و مسرت کے
وہ اک پل میں بکھر جائیں گے سب کے سب
مرے تاریک دل میں آرزو کے جن چراغوں سے
ذرا سی جگمگاہٹ تھی
وہ اک لمحے میں بجھ جائیں گے سب کے سب
فقط اس وجہ سے جاناں
میں تم سے بات کرنے میں
ہمیشہ ہچکچاتا تھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.