مجھے صرف ایک دن چاہیئے
سال کے اتنے سارے دنوں میں
مجھے صرف ایک دن چاہیئے
تمہارے ساتھ بسر کرنے کے لیے
میں چاہتا ہوں
وہ دن بے حد شفاف ہو
تمہاری آنکھوں کی طرح
بے حد روشن ہو
تمہارے چہرے جیسا
اور اتنا گرم
جس قدر تمہارا بدن
اس دن کی شفق
تمہارے ہونٹوں سے ملتی ہو
اس دن کی ہوا میں ایسی خوشبو ہو
جو تمہاری سانسوں کی مہک یاد دلائے
اس دن کی شام کی سیاہی
تمہاری پلکوں جیسی ہو
اور رات
تمہارے بالوں سے نکلی ہو
اس قدر صاف دن
مجھے سارا سال نہیں ملتا
اور تمہارے ساتھ ایک دن بسر کرنے کی
میری خواہش پوری نہیں ہوتی
- کتاب : Ishq e Tamam (Pg. 571)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.