مجھے اس شہر کو جانا ہے
میں جب اس شہر کا قصد کرتا ہوں
تمہاری آنکھیں میرا رستہ روک لیتی ہیں
تم جانتی ہو
میرا وہاں جانا ضروری ہے
وہاں میرے لوگ ہیں
جن سے میرا مکالمہ
کئی صدیوں سے بند ہے
مجھے اس شہر کو جانا ہے
مگر اس شہر کے باغ اور پرندے
میرے پاؤں پکڑ لیتے ہیں
خوش اندام دوشیزاؤں کے سینوں کے گلاب
میری بے تابیوں کے لئے
خود کو وا کر دیتے ہیں
مجھے اس شہر کو جانا ہے
مگر اس شہر کے سب سے بڑے تاجر نے
میری آرزوئیں میرے خواب
میرا سارا اسباب سفر خرید لیا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.