مکمل شعر
بہ مشکل ملنے والے
قرب کے لمحوں کو
یکجا جوڑ کر جو تھی سجائی
اس پگھلتی شام
مدھم روشنی میں
ریستراں کی میز پر
جب چاند میرے ساتھ بیٹھا تھا
مسالہ چائے کی چسکی پہ
اس کے جڑواں لب اک دوسرے سے مل رہے تھے
تب ہمارے ہجر کی مجبوریاں مصرعوں میں لپٹا کر
اسے اک شعر میں نے یوں سنایا تھا
تمہارے نام سے وابستہ ہے دوری کچھ اس حد تک
تمہارا نام لوں تو لب بھی آپس میں نہیں ملتے
میرا یہ شعر سن کر اس نے تھوڑی دیر سوچا
اور پھر دھیرے سے اپنا نام ہونٹوں پر سجا کر
اس نے میرے شعر کی تصدیق کر دی
اور مرا لکھنا مکمل ہو گیا تھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.