مخلص
اک مدت کے بعد
میں اپنے گھر آیا ہوں
میرے صحن کے پودے مجھ کو دیکھ رہے ہیں
سر کو اٹھائے کانوں کے مانند اٹھائے پتوں کو
قدموں کی آہٹ سنتے ہیں
خوش ہو کر شاید ہنستے ہیں
لوگ تو ہیں انجان
انہیں معلوم ہی کیا ہے
پودے سب کچھ جانتے ہیں
اپنوں کو پہچانتے ہیں
اتنے دن پردیس میں مجھ کو
اپنوں نے کچھ خبر نہ بھیجی
اور یہ پودے ہر شب کو
میرے خواب کے ہر کونے کو
اپنی خوشبو سے مہکاتے رہتے تھے
مجھ کو دیکھ بلاتے تھے
ایک مدت کے بعد میں اپنے گھر آیا ہوں
میرے صحن کے پودے
مجھ کو دیکھ رہے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.